کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو اپنے ہیلتھ انشورنس پریمیم کے لیے مزید خرچ کرنا پڑے گا کیونکہ تقریباً ایک درجن کمپنیوں نے گزشتہ دو ماہ میں پریمیم میں 35 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔
“ریٹس اگست 2023ء کے اوائل میں بڑھنا شروع ہوئے اور ستمبر اور اکتوبر تک جاری رہے۔ ایک بیمہ کنندہ کے لیے تازہ ترین شرح نظرثانی اکتوبر کے وسط میں ہوئی۔ہیلٹھ انشورنس کے حوالے سے درخواست دہندگان کی عمر کے لحاظ سے اوسط قیمتوں میں 10 فیصد سے 35 فیصد کے درمیان اضافہ ہوا ہے،”
طبی مہنگائی کی وجہ سے ہر سال وبائی امراض کے بعد ہیلتھ انشورنس کی شرحوں میں 15 فیصد سے 20 فیصد تک مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں چند سال قبل لازمی ہیلتھ انشورنس متعارف کرائی گئی تھی اور آجر ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم کرنے کا پابند ہے۔ تاہم، اگر آجر بچوں کے لیے انشورنس فراہم نہیں کر رہا ہے، تو والدین کو ان کے لیے ہیلتھ انشورنس خریدنا ہو گا ۔