کویت اردو نیوز، 26مئی: لاہور میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈولفن فورس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے سائیکلیں متعارف کرادی ہیں۔
فورس نے لاہور کی سڑکوں اور بازاروں میں گشت کرنے والی ہیوی بائیکس کے ساتھ سائیکلوں کو بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام کی کامیابی کا اندازہ لگانے کے لیے ابتدائی مرحلے میں محکمہ کو 15 سائیکل دیے گئے ہیں۔
اس پراجیکٹ کو پیشہ ور سائیکل سواروں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس سے بائیک کے معیار کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔
کچھ لوگوں نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ سڑک پر گشت کے لیے ماؤنٹین بائیک اچھا خیال نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی تنقید کی کہ بعض ڈولفن افسران کے لیے بائک کا سائز مناسب نہیں ہے۔
کیا یہ اقدام لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں بہتری لانے میں کامیاب ہوسکے گا، اس کا اندازہ تو آنے والے مہینوں میں کیا جاسکے گا۔