کویت اردو نیوز،26اگست:عراق نے اربعین پر پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزا دینے کا اعلان کر دیا، اس پشکش کے تحت ایک لاکھ پاکستانی زائرین کو مفت ویزا کی سہولت 19 اگست سے 20 ستمبر تک میسر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتہ نے حکومتی فیصلے کا پریس نوٹ جاری کیا جس میں عراقی حکومت کے اربعین پر ایک ماہ کیلئے پاکستانی زائرین کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عراقی سفیر نے کہا پاکستان کے سابق وزرائے خارجہ و داخلہ کے عراق کے دوروں کے موقع پر مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔
پاکستانی زائرین کی تعداد ایک لاکھ ہوگی جنہیں عراقی وزیر داخلہ نے فری ویزا دینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا