کویت اردو نیوز،28جولائی: متحدہ عرب امارات حکومت نے تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے رہائشیوں اور شہری والدین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بچوں کو موسمِ گرما میں گاڑیوں میں اکیلا نی چھوڑیں کیونکہ ایسا کرنے پر انہیں بھاری جرمانہ اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اس فیصلے کی وجہ گرمیوں میں گاڑی کے اندر درجہ حرارت اور حبس میں تیزی سے اضافہ ہے جس کی وجہ سے سنگین صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس بارے میں غفلت برتنے والے والدین کو حکام نا صرف 5000 درہم تک کے جرمانے کی سزا دیں گے بلکہ جیل بھی بھجواسکتے ہیں۔
دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ بچوں کو گاڑی میں اکیلا چھوڑنا غلط ہے اور ممکنہ طور پر یہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ گاڑی کے اندر درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے بچے کا دم گھٹ سکتا ہے۔
یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری کے احساس کیمطابق کیا گیا ہے