کویت اردو نیوز،4اگست: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی شہریوں کو دیئے جانے والے ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع دی ہے۔
شہریوں کے لیے ماہانہ الاؤنس ستمبر2023 تک مخصوص شرائط پر جاری رہے گا جبکہ پروگرام میں نئی رجسٹریشن کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی عرب نے تین برس قبل سعودی شہریوں کے لیے ماہانہ الاؤنس پروگرام جاری کیا تھا۔