کویت اردو نیوز،12اگست: اومان کی فضائی کمپنی سلام ائیر نے اپنے آپریشن میں اضافہ کرنے کیلئے پاکستان کیلئے بھی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پشاور سے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کی جائیں گی۔
سلام ائیر نے کہا ہے کہ سال رواں کے ماہ اکتوبر سے مسقط انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پشاور باچا خان ائیرپورٹ کے لیے نیا روٹ شروع کیا جائے گا جس کے تحت ہفتہ میں دو پروازیں چلا کریں گی، یہ پروازیں پیر اور جمعرات کے روز آپریٹ کریں گی۔
سلام ائیر نے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کیلئے اب پاکستان سے سروس شروع کرنیکا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ماہ اکتوبر سے چار نئے روٹس لانچ کئے جائیں گے جب کہ تین روٹس کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
یکم اکتوبر سے مسقط سے اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار بنیادوں پر پانچ پروازوں کا آغاز ہو گا جبکہ مسقط سے لاہور اور کوئٹہ کے لیے پروازیں 3 اکتوبر اور فیصل آباد کے لیے 5 اکتوبر سے شروع ہوں گی ۔