کویت اردو نیوز،14اگست: ممبئی ایئر کسٹمز نے دبئی جانے والے ایک ہندوستانی شہری کو گرفتار کیا ہے جسکی تحویل سے 1559.6 کیرٹ کے قدرتی اور لیبارٹری سے تیار کردہ 14.9 ملین روپے کے ہیرے ضبط کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزم کو بروز بدھ گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ضبط کیے گئے ہیروں کو چائے کے پیکٹ کے اندر چالاکی سے چھپایا گیا تھا”، کسٹم کے افسران نے مزید کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
قبل ازیں، کوچین کسٹمز افسران نے جمعہ کو انڈیگو ایئر لائنز کے طیارے کے عقبی بیت الخلا سے تقریباً 8.5 ملین روپے کا سونا برآمد کیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ سونے کا وزن تقریباً 1,709 گرام ہے۔
حکام نے بتایا کہ سونا پیسٹ کی شکل میں تھا جو دو لاوارث تھیلوں سے ملا تھا۔
کوچین کسٹمز نے کہا، "انڈیگو ایئر لائنز کے عملے سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، AUH سے پرواز 6E 1404 کے عقبی بیت الخلا سے پیسٹ کی شکل میں سونے پر مشتمل دو لاوارث پیکٹ برآمد کیے گئے”۔ حکام نے مزید کہا کہ بازیابی کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔