کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ‘ایجار’ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق فریقین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کرائے کی ادائیگی کے لیے بینکنگ سسٹم جاری کیا جائے گا۔
ایجار پلیٹ فارم کی جانب سے کرائے کی ادائیگی کے نظام کو ہموار کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ کرائے ناموں کو مرحلہ وار ایجار پر رجسٹر کرنے کا عمل جاری ہے۔
ایجار پلیٹ فارم کی انتظامیہ نے مزید کہا کہ پراپرٹی سیکٹر کے معاملات کو شفاف بنانے اور فریقین (زمینداروں اور کرایہ داروں) کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنایا جانے والا طریقہ کار انتہائی آسان ہوگا۔
کوڈ نمبر 153 ‘صداد’ یا ‘مدی’ ایپ کے ذریعے کرایوں کی ادائیگی کے لیے الاٹ کیا جائے گا جس کے ذریعے کرایہ آسانی سے ادا کیا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے ایجار کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس وقت گھریلو شعبے کے لیے ڈیجیٹل کرایوں کی ادائیگی کی جائے گی، تجارتی شعبے میں دوسرے مرحلے میں کام کیا جائے گا۔’
کرایوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کے بعد رسید جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ادائیگی سسٹم میں ہوگی جہاں سے ڈیجیٹل رسید خود بخود جاری ہوجائے گی۔ اس عمل سے فریقین کے حقوق کا بھی تحفظ ہوگا۔
ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام مکمل طور پر کام کرنے کے بعد، مالک مکان کرایہ کی عدم ادائیگی پر ‘ناجز’ پورٹل کے ذریعے شکایت درج کر سکیں گے۔