کویت اردو نیوز،18اگست: سعودی عرب کی سیلا علانگر نامی خاتون اپنی بھنویں بنوانے کے لیے خصوصی طور پر مصر پہنچ گئیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایکس پر ویڈیو کلپ میں سعودی خاتون خود بتا رہی ہیں کہ وہ صرف اپنی بھنویں بنوانے کے لیے سعودی عرب سے مصر گئیں
— فيديوهات منوعة (@SelaElnagar) August 10, 2023
وڈیو میں ہیئر ڈریسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ’آپ کا بہت شکریہ، میں آپ کے لیے خاص طور پر سعودی عرب سے آئی ہوں۔
خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی جس پر کافی لوگوں نے تنقید بھی کی۔ جس پر تازہ پیغام میں خاتون کا کہنا تھا کہ سب چپ رہیں یہ میرا ذاتی معاملہ ہے