کویت اردو نیوز،21اگست: مشرق وسطی کے سبھی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں لیکن عراق اس وقت تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی کا سامنا کررہا ہے جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے۔
عراق کے علاقے بصرہ گورنریٹ میں انویسٹر کمپنیوں نے گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافے کے بعد بنفشی پرچم لہرا دیا۔ جس سے مراد مختصر الٹرا وائلٹ شعاعیں ہیں جو انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔
عراق میں کئی کمپنیاں اپنے ملازمین کو شدید گرمی کی احتیاط برتنے کی ہدایت کر رہی ہیں جبکہ موسمیاتی اتھارٹی نے پہلے سے ہی 13 گورنریٹس میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانیکی اطلاع دے رکھی تھی۔
خانقین اسٹیشن میں گزشتہ ہفتہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق عراق کو زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کا سامنا ہے
Related posts:
گہری کھائی میں پھنسے 05 سالہ ننھے ریان کو 70 گھنٹے گزر گئے، بچے کو بچانے کی امدادی کاروائیاں جاری
متحدہ عرب امارات: فلائی دبئی کی جانب سے رعائتی ٹکٹوں کی پیشکش کر دی گئی
کافی کی کاشت میں پی ایچ ڈی کرنےوالی پہلی سعودی خاتون
ایران میں بے حجاب خواتین کی شامت آگئی، ملک میں حجاب بل منظور ہوگیا
ریاض الجنہ کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف کروا دیا گیا
کویت نے بحرین کو فٹ بال کے ایک دوستانہ میچ میں 2 گولز کی برتری سے شکست دے دی
امارات میں خاتون نےمرد کا منہ نوچ ڈالا، قید اور جرمانےکی سزا
بیروت دھماکے: 'متاثرہ خاندانوں کا اقوامِ متحدہ سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ'