کویت اردو نیوز، 11مئی: سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی بہبود نے آج سے ہر اضافی گھریلو ملازم کے لیے 9,600 ریال سالانہ فیس کی وصولی کے فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔
سعودی گھریلو ملازمین کے لیے یہ تعداد 4 ہے جبکہ چار سے زیادہ سعودی گھریلو ملازمین کی فیس وصول کی جائے گی جب کہ دو غیر ملکی ملازمین سے زیادہ ملازمین کی فیس وصول کی جائےگی۔ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کا نفاذ جمعرات 11 مئی 2023 سے ہوگا۔
وزارت سماجی بہبود نےاس حوالے سے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ذمہ ایسے گھریلو ملازمین کا تعین کرنا تھا جو اس فیس سے مستثنیٰ ہوں۔
کمیٹی نے دائمی مریضوں، معذوری سے دوچار افراد اور خطرناک بیماریوں کے شکار افراد کو مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
پچھلے سال وزارت سماجی بہبود نے گھریلو ملازمین کی فیس وصولی کے پہلے مرحلے کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس میں ہر اضافی (نئے) گھریلو ملازم کے لیے 9,660 ریال کی فیس کی وصولی شامل کی تھی۔
اس کے لیےکم سے کم سعودی شہریوں کی تعداد چار اور غیرملکیوں کی دو مقرر کی گئی ہے