کویت اردو نیوز 23 فروری: سلطنتِ عمان نے دس ممالک سے آنے والوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں ہونے والی پیشرفت سے نمٹنے کے طریقہ کار کی جانچ کرنے کی انچارج سپریم کمیٹی نے آج منگل کےروز بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے کورونا وائررس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے دس ممالک پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تغیر پذیر کورونا وائرس کی نئی لہر سے شدید متاثر ممالک جن میں سوڈان ، لبنان ، جنوبی افریقہ ، برازیل ، نائیجیریا ، تنزانیہ ، گھانا ، جینیہ ، سیرا لیون اور ایتھوپیا شامل ہیں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سلطنتِ عمان کے اس فیصلے پر جمعرات 25 فروری سے عمل درآمد ہوگا۔
Related posts:
سعودی عرب: قومی پرچم کی توہین کرنے پر قید اور بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کی مبینہ خودکشی
سعودی عرب: عوام سے آج بروز اتوار ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل
عمان ایئر نے بحرین اور دوحہ کے لیے مزید پروازوں کا اعلان کردیا
سعودی شہری کے انوکھے قدم نے دل جیت لیے
سعودی عرب: رواں سال گرمی کی شدت سے 11ہزار حجاج متاثر ہوئے
قطر یونیورسٹی کی پاکستانی طلباء کیلئے فل فنڈڈ تعلیمی وظائف کا اعلان
معیشت کو مستحکم کرنے میں کویت کا تیسرا نمبر