کویت اردو نیوز،14ستمبر: فلسطین کے علاقے رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے قبیہ سے تعلق رکھنے والے قیدی نائف غیظان نے اسرائیل کی ریمونڈ جیل میں دوران قید ہی پورا قرآن پاک حفظ کرلیا اور اس کی تلاوت جاری رکھی۔
قیدی نائف غیظان اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے القسام بریگیڈز کے ذریعے 2011 میں نافذ کردہ "وا الاحرار” معاہدے کےتحت رہا ہوئے تھے۔
17 سال قیدی غیظان نے قابض ریاست کی جیلوں میں گزارے اور "وفاء الاحرار” میں اس کی رہائی کے بعد قابض حکام نے اسے 2014ء میں "وفاء الاحرار” ڈیل کے درجنوں رہا ہونے والےقیدیوں کے ساتھ دوبارہ گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے قیدی، "غیظان” کو اس کی دو عمر قید اور 30 سال کی سابقہ سزا پر بحال کرلیا جسمیں اس کی دوبارہ گرفتاری کو بھی نو سال گزر چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی زندانوں میں اس کی قید کی سزا 26 سال تک پہنچ گئی۔
غیظان کی والدہ صفیہ غیظان کا نومبر 2022 میں انتقال ہو گیا تھا۔ تاہم قابض حکام نے اسے والدہ کے جنازہ میں شرکت کی بھی اجازت نہیں دی