کویت اردو نیوز،20ستمبر: میٹا کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ویڈیو کالز میں ایک اور دلچسپ نئے فیچر کا اضافہ کر دیا۔
واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو کالز کے دوران اپنے تھری ڈی اواتار کو استعمال کر سکیں گے۔
جب صارف اپنے اواتار کو ویڈیو کال کے لیے استعمال کرتا ہے تو وہ چہرے کی حرکت اور تاثرات کی رئیل ٹائم میں نقل کرتا ہے، صارفین ویڈیو کال کے دوران اس فیچر کو آف بھی کر سکتے ہیں۔
جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے ان کے سامنے ویڈیو کال کے دوران اس کا آپشن نظر آتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے سوئچ ٹو اواتار بٹن پر کلک کرنا ہوتا ہے۔
فی الحال یہ فیچر صرف بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا
Related posts:
گلابی رنگ میں چاند کا ظہور کب ہوگا؟
اب گوگل میٹ بذریعہ مصنوعی ذہانت ٹیک صارف کی جگہ آنلائن میٹنگز بھی اٹینڈ کرسکے گا
بھارتی کمپنی نے 10 لاکھ روپے میں عالمی معیار کی گاڑی لانچ کر دی
سائنسدانوں نے انسانی دماغ میں آنے والے خیالات کو پڑھنا ممکن بنا لیا
پاک روبو : اب طبی ماہرین طویل فاصلے سے مریض کا معائنہ کر سکیں گے
خلیجی ممالک میں 5 جی انٹرنیٹ استعمال کرنے میں کویت دوسرے نمبر پر آ گیا
خلامیں کچراپھیلانےپرجرمانہ
غزہ کی صورتحال : ملائشیا نے ٹک ٹاک اور میٹا کووارننگ جاری کردی