کویت اردو نیوز : ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انکوائریز اینڈ کریمنل انویسٹی گیشن نے نوجوانوں کو نشانہ بنانے والی ایک نئی جعلی سرگرمی کا پتہ لگایا ہے جس کے تحت ایس ایم ایس کے ذریعے جعلی ملازمتوں کا اعلان بھیجا جاتا ہے۔
رائل عمان پولیس نے کہاہےکہ "ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انکوائریز اینڈ کریمنل انویسٹی گیشنز نے نوجوانوں کو نشانہ بنانے والی ایک نئی دھوکہ دہی کی سرگرمی کا پتہ لگایا ہے، جس کے تحت متاثرین کو راغب کرنے اور انہیں مخصوص آن لائن کاروبار کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے جعلی نوکریوں کے لیے ایک جعلی اعلان بھیجا جاتا ہے۔
ایک مرتبہ جب یہ رقم انکے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوجاتی ہےتو پھرانہیں فوری طور پر ایکسچینج کمپنیوں کےذریعے دیگر آف شور اکاؤنٹس میں بھیج دیاجاتاہے۔ رائل عمان پولیس شہریوں اور رہائشیوں پر زوردیتی ہےکہ وہ شائع شدہ ان اعلانات کی صداقت اور ماخذ کی تصدیق کریں اور کسی بھی متعلقہ شک کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔”