یوکرین: (کویت نیوز اردو) یوکرین کیجانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل وکٹر سوکولوف سمیت 33 دیگر افسران کو ہلاک کر دیا ہے۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سیواستوپول میں روس کے بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب بحریہ کے عہدیداران کا اجلاس جاری تھا ۔
دعوے کے مطابق حملے کیبعد بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے کمانڈر سمیت 34 افسران ہلاک جب کہ 105 قابضین زخمی ہوئے ہیں ۔
اگر یہ دعویٰ سچ ہے تو یہ روس کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے جب کہ روسی وزارت دفاع نے ابھی تک یوکرین کے اس دعوے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق سوکولوف کے بارے میں یوکرینی دعووں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی اور یہ بات بھی واضح نہیں کہ یوکرینی فوج نے حملے میں ہلاک و زخمی ہونیوالوں کی تعداد کیسے معلوم کی۔