بحرین : (کویت نیوز اردو) سعودی یمن جنوبی سرحد پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی وجہ سے 2 بحرینی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ادارے کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان کے مطابق اس ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد بحرینی فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ، البتہ بحرین کیجانب سے زخمی فوجیوں کی مجموعی تعداد سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔
بحرینی فوجی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ حوثیوں کی جانب سے کیا گیا ہے ، حوثی باغیوں نے یمن میں متحارب فریقین کے مابین فوجی کارروائیاں روکنے کے باوجود سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر بحرینی فوجیوں کی پوزیشن کو نشانہ بنایا ہے ۔
بحرین سعودی عرب کا ایک انتہائی قریبی اتحادی ہے ، جو گزشتہ کئی برس سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کے ساتھ یمن میں جنگ کر رہا ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے نہ تو اس حملے کا اعتراف کیا ہے اور نہ ہی میڈیا پر اس حملے کا کوئی ذکر کیا ہے ۔