کویت اردو نیوز : سعودی سروے اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں مرد ملازمین کی ڈیوٹی کا دورانیہ خواتین سے زیادہ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ڈیوٹی سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ "سعودی ورکرز روزانہ اوسطاً 7.9 گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں، جب کہ سعودی خواتین کی ڈیوٹی کا دورانیہ 7.6 گھنٹے ریکارڈ کیا گیا”۔
مملکت میں غیر ملکی کارکنوں کی ڈیوٹی کا دورانیہ 8.3 گھنٹے یومیہ ہے جبکہ غیر ملکی خواتین کی روزانہ ڈیوٹی کی مدت 7.6 گھنٹے ہے۔
سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘45.8 فیصد ورکرز ہفتے میں 40 گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں’۔
"کام کرنے والے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے، 46.6% کارکنان تنظیم کے ذریعے ان کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تربیت فراہم کرتے ہیں”۔ جبکہ 59.2 فیصد کارکنوں کا باقاعدہ طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کے دوران سعودی عرب روزگار کے 250,000 مواقع پیدا کرے گا۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انٹرنیشنل لیبر مارکیٹ کانفرنس کے موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب ایکسپو 2030 کے موقع پر ہوٹل کے ایک ہزارکمرےفراہم کرےگا‘۔
انہوں نے کہا کہ ‘سعودی عرب نے 2019 میں قومی سیاحت کی حکمت عملی متعارف کرائی ہے جس کے مطابق سیاحت سے قومی پیداوار میں تین سے دس فیصد اضافہ ہوگا۔ 2030 تک 1 ملین اضافی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔