میکسیکو: (کویت نیوز اردو) میکسیکو کے ایک ائیرپورٹ کے رن وے پر دو نجی طیارے آپس میں ٹکرا کر مکمل تباہ ہوگئے ہیں ، ٹکراؤ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے مغربی علاقے ڈورانگو کےایئرپورٹ پر اس قت تصادم ہوا جب ایک طیارے نے اڑان بھری جب کہ ادوسر طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا۔
یہ حادثہ اس رن وے پر پیش آیا ہے، جہاں زیادہ تر 1 انجن والے طیارے اُڑان بھرتے ہیں۔
تصادم اس قدر خطرناک اور خوفناک تھا کہ دونوں طیاروں میں فورا آگ بھڑک اُٹھی اور دونوں طیارے ہی رن وے پر گر کر مکمل تباہ ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا طیارے کے ملبے سے ملنے والی 5 لاشوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔