کویت اردو نیوز ، 28 ستمبر 2023: ایک ماہر نیندکا کہنا ہے کہ آگ کے چٹخنےاورسمندر کی لہروں سمیت مختلف آوازیں ہمیں سونے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔
ماہر نیند ہینا شور کا کہنا ہے کہ آگ کے چٹخنے ، پنکھا چلنے کی آوازیں اور سمندر کی لہروں کی آواز ان 10 آوازوں میں سے ہیں جو لوگوں کو سونے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ جبکہ ٹوسٹ کٹنے کی یا کیتلی کے ابلنے کی آواز نیند کو خراب کر دیتی ہے۔
2000 افراد پر کیے جانے والے ایک پول میں معلوم ہوا ہے کہ نصف افراد سوتے وقت یا نیند سے اٹھتے وقت وائٹ نوائزسے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
پریمیئر اِن کی تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ 26 فی صد افراد ہر رات سوتے وقت وائٹ نوائزسنتے تھے جب کہ 40 فی صد نے بارش کی آواز سے لطف اٹھایا، 34 فی صد نے موسیقی اور 24 فی صد پنکھے کی آواز سنتے ہوئے لطف اٹھایا ۔
اس سب کےعلاوہ آڈیو بک (16 فی صد) اور ہواکی آواز (21 فی صد افراد) بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
ہینا شور کا کہنا تھا کہ سونے سے پہلے کچھ سکون دہ چیزیں دیکھنا یا سننا ہمارے نیند کے عمل کے لیے بہترین ہوسکتی ہیں ۔
دراصل جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو مختلف آوازیں ہمارےلاشعور میں مختلف ردِعمل پیدا کرتی ہیں اس لیے جو چیز کسی انسان کے لیے راحت کا سبب ہوتی ہےہو سکتا ہے وہ کسی دوسرے انسان کے لیے راحت کا سبب نہ ہو ۔