کویت اردو نیوز ، 2 اکتوبر 2023 : امریکہ میں ایک شخص نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی کو ایک گھر اور مقامی میونسپل پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر پر چڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا جہاں وارن کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر آفس نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ 34 سالہ جان ہارگریوز نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی لبرٹی ٹاؤن شپ پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے اندر گھسائی۔
تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ ہارگریوز کی گاڑی ڈپارٹمنٹ کے اسکواڈ کے کمرے میں گھس گئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ شخص اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور اپنے ہاتھ ہوا میں بلند کیے اور اسے فوری طور پر افسران نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
یہ حادثہ اس کے چند منٹ بعد پیش آیا جب ہارگریوز نے اپنی کار کو لبرٹی ٹاؤن شپ میں ایک گھر کے گیراج کے دروازے پر زبردستی گھسادیا ۔
دونوں حادثات میں ہارگریوز پر چوری، مجرمانہ شرارت اور ہتھیاروں کی گنتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہری پر دہشت گردی، مارپیٹ اور تھانے کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں۔