کویت اردو نیوز ، 3 اکتوبر 2023 : نیم چہرے کے داغ دھبوں سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔ نیم کے خشک پتوں کو پیس کر پیسٹ بنالیں۔
نیم کے پتوں کو عرقِ گلاب یا پانی میں ملا کر چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں، ہر قسم کے کیل مہاسوں سے نجات کے لیے فائدہ مند ہے۔
ہر رات سونے سے پہلے اپنے چہرے پر نیم کا تیل لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں، چند دنوں میں آپ کو مثبت نتائج ملیں گے۔
نیم کے پتوں کا استعمال خواتین کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے، چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے اور جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
نیم کا تیل بالوں کی خشکی کو دور کرنے اور لمبا کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، بالوں کو مضبوط اور صحت مند بنانے کے لیے بالوں کی جڑوں میں نیم کے تیل کی مالش کریں۔
Related posts:
کینسر کی 6 مہلک اقسام کی علامات جنہیں نظر انداز کردیا جاتا ہے
وہ غذائیں جو یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہیں
طاقت کا خزانہ ، جو تیزی سے وزن کم کرے
کیا یہ حقیقت ہے کہ ہم اپنےدماغ کا صرف 10 فی صد استعمال کرتے ہیں؟
کلیننگ مصنوعات جو کبھی بھی آپس میں نہیں ملانی چاہئیں
آئرن اور دیگرمعدنیات سےبھرپورغذائیں
کورونا کی نئی قسم؛ بھارت نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں
کیا ماؤتھ واش کا استعمال نقصان کاباعث بن رہا ہے؟