کویت اردو نیوز : سبزیوں کو خراب ہونے سے بچاناہمارےلیے ایک چیلنج سے کم نہیں ، خاص طورپر لہسن، پیاز اور ٹماٹرجیسی سبزیاں جوکھانے کا انتہائی لازمی حصہ ہیں۔چند آسان ٹپس پر عمل کر کے آپ سبزیوں کے ذائقے اور تازگی کو تادیر برقرار رکھ سکتے ہیں۔
آلو کو کسی ٹھنڈی، تاریک جگہ پر رکھیں، ترجیحاً کاغذ کے تھیلے میں۔ پیاز کے ساتھ مت رکھیں ورنہ دونوں کی گیس اسے خراب کر دے گی۔
لہسن کو خشک اور صاف جگہ پر رکھیں اور اسے فریج میں نہ رکھیں۔ سردی اور نمی لہسن کو جلد خراب کردے گی۔
ٹماٹروں کو دوسری سبزیوں سے دور رکھیں تاکہ انہیں گلنے اور خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔ بہتر ہے کہ اسے پہلے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں جب تک کہ یہ پوری طرح پک نہ جائے، پھر اسے فریج میں رکھ دیں۔
اگر پالک اور دیگر ہری سبزیوں کو خریدنے کے بعد سرکہ سے دھویا جائے تو نہ صرف بیکٹیریا اور فنگس ختم ہو جائیں گے بلکہ یہ آسان ترکیب آپ کی سبزیوں کو فریج میں دیر تک تازہ رکھے گی۔
پیاز میں نمی کم ہوتی ہے، اس لیے انہیں دوسری سبزیوں سے دور کسی ٹھنڈی، خشک جگہ پر رکھیں۔ اسے فریج میں رکھنے سے گریز کریں ورنہ یہ بہت جلد خراب ہو جائے گا۔