کویت اردو نیوز ، 7 اکتوبر 2023: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں تین سنچریاں اسکور کی گئی ہیں۔
سری لنکا کے خلاف کوئنٹن ڈی کک، راسی وین ڈیر ڈوسن ، ایڈن مارکرم نے اپنی سنچریاں اسکور کیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں اس سے پہلے 18 بار ایک اننگز میں 2 سنچریاں بنائی جا چکی ہیں۔
اسکے علاوہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگز میں 3 سنچریاں بنائی گئی ہیں۔
چار میں سے تین بار یہ کارنامہ جنوبی افریقہ نے جب کہ ایک مرتبہ انگلینڈ نے انجام دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے جنوری 2015 ء میں ویسٹ انڈیز جبکہ اکتوبر 2015ء میں بھارت کے خلاف 3 سنچریاں بنائیں۔
انگلینڈ نے 2022ء میں ہالینڈ کے خلاف ایک ہی اننگز میں 3 سنچریاں اسکور کی تھیں۔