کویت اردو نیوز ، 30 اکتوبر 2023 : الجزائر کے کھلاڑی یاسین ابراہیمی نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قطری لیگ میں گول کرنے کے بعد فلسطینی پرچم بلند کیا۔
الجزائر کےکھلاڑی یاسین ابراہیمی کی ویڈیو سوشل میڈیاسائٹس پرخوب وائرل ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گول کرنے کے بعد انہوں نے میدان میں باؤنڈری کے اس پار بیٹھے شائقین سے فلسطین کا جھنڈا پکڑ کر ہوا میں لہرایا۔
فٹبالر کو فلسطینی پرچم لہراتے دیکھ کر میدان میں بیٹھے شائقین بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔