کویت اردو نیوز ، 9 اکتوبر 2023: بھارتی ریاست بہار کی پولیس کی حادثے کے شکار نوجوان کی لاش کو نہر میں پھینکنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوام میں غم و غصہ شدیدپایا جارہا ہے۔
واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں بہار میں تین پولیس اہلکاروں کو ایک لاش کو نہر میں پھینکتے ہوئے دیکھا سکتا ہے ، جب کہ راہگیر پولیس اہلکاروں کو دیکھ رہے ہیں۔
ہندوستان میں پولیس کو بڑے پیمانے پر بدعنوان اور غیر موثر سمجھا جاتا ہے، اور دس ملین سے زیادہ آبادی کے ساتھ بہار ملک کی غریب اور کم ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔
مظفر پور ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر راکیش کمار نےبتایا ہے کہ اہلکاروں نے لاش کا نچلا دھڑ نہر میں پھینک دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ٹرک نے ایک شخص کو بری طرح کچل دیا جسے بچایا نہیں جا سکا۔
راکیش کمار کے مطابق ’’یہ ایک بزرگ شخص کی لاش تھی جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔‘‘ لاش کا اوپری آدھا حصہ پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا جبکہ نچلا حصہ بری طرح جھلس چکا تھا اس لیے انہوں نے اسے نہر میں پھینک دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی غلطی تھی۔ ہم نے ان تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جنہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نہر سے کچھ اعضاء نکال لیے۔