کویت اردو نیوز ، 10 اکتوبر 2023: سعودی عرب میں سیاحوں کیلیے ہیلتھ انشورنس پالیسیوں اور سہولیات کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب میں سیاحوں کےلیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کی زیادہ سے زیادہ حد ایک لاکھ ریال مقررکی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نے غیرملکی سیاحوں کی ہیلتھ پالیسی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
انشورنس دستاویز کے مطابق مملکت میں سیاحت کیلیے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو صحت کی مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔
سیاح ہیلتھ انشورنس کے تحت صرف ایمرجنسی ہیلتھ سروسز فراہم کر سکیں گے، ان کی کل زیادہ سے زیادہ حد ایک لاکھ ریال ہوگی۔ غیر ملکی ٹورسٹ ہیلتھ انشورنس ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے نافذ العمل ہو گی۔
ہنگامی حالات میں دانتوں کا علاج، دانتوں کی بھرائی، ایئر ایمبولینس، زچگی وحمل، ٹریفک حادثات، ایمرجنسی ڈائیلاسز اور میت کی وطن واپسی شامل ہوں گے۔
ہیلتھ انشورنس کونسل کے مطابق، ہنگامی صحت کی خدمات میں طبی معائنہ، تشخیص، علاج، ادویات و قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی ضروریات شامل ہیں۔