کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023 : آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جاری ہے جس میں سابق بھارتی کپتان نے غلط شرٹ پہن لی۔
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے دماغ پر بھی پاکستان کا سامنا کرنے کا خوف راج کر گیا اور وہ غلط شرٹ پہن کر میدان میں آگئے۔ ویرات کوہلی بھارتی پرچم کے رنگوں والی لکیروں کے بجائے تین سفید لکیروں والی شرٹ پہن کر کھیلنے آئے. غلطی کا احساس کرتے ہوئے ویرات کوہلی اپنی شرٹ بدلنے ڈریسنگ روم گئے اور پھر دوبارہ میدان میں آگئے۔
ویرات کوہلی کی بھارتی رنگ کے بغیر شرٹ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ احمد آباد میں جاری ہے۔