کویت اردو نیوز: 19 اکتوبر 2023: شریفہ ایک ایسا پھل ہے جو صحت کیلیے بےحد مفید ہے۔ شریفہ ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کیلیے اس سے ادویات تیار کی جاتی ہیں، اس لیے شریفہ کینسر کے مریضوں کے لیے ایک نعمت ہے کیونکہ وہ اسے کھا کر اپنی بیماری سے لڑ سکتے ہیں۔ اس میں موجود بی کمپلیکس وٹامنز، سوڈیم، پوٹاشیم ، فائبر مختلف بیماریوں جیسے ٹینشن، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، دونوں اقسام کے ذیابیطس سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
شریفہ میں آئرن ہوتا ہے جو دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ضروری ہے اس لیے شریفہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ بھولنے کی بیماری کو روکتا ہے اور یادداشت کو تیز کرتا ہے اور جگر کے امراض سے بچاتا ہے۔ اس میں موجود گودا جوڑوں کے درد کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
شریفہ ایک سادہ اور چھوٹا پھل ہے جوانسان کی جسمانی اور دماغی صحت کے لیے مفید ہے اور بیماریوں سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔