کویت اردو نیوز ، 25 اکتوبر 2023: آئس لینڈ میں خواتین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہونے والے احتجاج میں وزیراعظم کیٹرن یاکبڈاٹرز نے بھی شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خواتین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے جاری احتجاج میں وزیراعظم کیٹرن نے بھی شرکت کی۔ آئس لینڈ میں کام کرنے والی خواتین مساوی تنخواہ اور خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم کیٹرن نے ایک بیان میں کہاکہ، "میں آج کام نہیں کروں گی اور مجھے امید ہے کہ کابینہ میں شامل دیگرخواتین بھی آج کام نہیں کریں گی کیونکہ ہم خواتین کے لیے مساوی تنخواہ کے لیے احتجاج کا حصہ ہیں۔”میری حکومت یہ دیکھے گی کہ روایتی طور پر خواتین کیلیے مخصوص سمجھے جانے والے شعبوں کو آگے کیسے لایا جائے اور انہیں اہمیت دی جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف مظالم کو روکنا حکومت کا ایجنڈا ہے اور اس ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ خواتین کے احتجاج میں اساتذہ، طب اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور اپنے کام سے چھٹی لے لی ۔