کویت اردو نیوز ، 3 نومبر 2023: غزہ میں معصوم شہریوں کو قتل کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے کی حقیقت بالآخر اسرائیلی ترجمان کے منہ سے نکل ہی گئی۔
اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا ہدف صرف فلسطینی عوام ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان ٹیل ہنرک نے بات چیت کے دوران سچ بولا کہ اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کے علاوہ کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا لیکن پھر انہوں نے الجھ کر اپنے الفاظ کو توڑ مروڑ کر کہا کہ نہیں، ہدف نہیں ہے. وہ دہشت گرد ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئی مقامات سے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مختلف مقامات پر حماس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
جھڑپوں کے دوران حماس نے قابض افواج پر مشین گنوں، ٹینک شکن راکٹوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔ حماس کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 17 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔