کویت اردو نیوز 25 ستمبر: دبئی کی جانب سے ورک پرمٹس کے علاوہ باقی تمام ویزوں کے اجراء کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی میڈیا نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت چھ ماہ کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ ورک پرمٹ کے علاوہ غیر ملکیوں کو دوسرے ویزے جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔
وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے میڈیا کے ذریعہ شائع کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ کوویڈ 19 وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے پابندیوں کو کم کرنے اور معاشی بحالی کے منصوبوں کی حمایت کرنے کی کوششوں کو تقویت دینے کے دائرہ کار میں لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دبئی نے گذشتہ جولائی میں بھی ویزا جاری کرنے پر عائد پابندی ختم کردی تھی۔