کویت اردو نیوز ، 29 اکتوبر 2023 : سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے مغربی صحن میں عمرہ ادا کرنے والی سوڈان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں ہلال احمر برانچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفیٰ بلجون نے بتایا کہ اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو پیر کی صبح 12:05 پر ایک رپورٹ موصول ہوئی۔
انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ’’آپریشن روم کو اطلاع ملی کہ التوحید ہوٹل کے بالمقابل مغربی صحن میں ایک خاتون حاجی شدید درد میں مبتلا ہے‘‘۔
طبی ٹیم فوراً پہنچی اور پتہ چلا کہ خاتون بچے کو جنم دینے ہی والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زچگی سے پہلے پھٹنے والا پانی کی تھیلی پھٹ چکی تھی جبکہ بچے کا سر باہر نکل چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس ٹیموں نے ایسے معاملات میں پروٹوکول کے مطابق فوری طور پر ان کی مدد کی۔ امدادی ٹیم نے فوری طور پر مدد فراہم کی۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ "ماں اور بچے دونوں کو اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کیا گیاہے، جہاں اب دونوں کی صحت بہتر ہے۔”
انہوں نے شہریوں اور رہائشیوں سے ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس سروس 997 پر کال کر کے درخواست کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاہم "Asefni” "أسعفني” یا توکلنا ایپلی کیشن میں ڈسٹریس کال کے ذریعے بھی ایمرجنسی سروس کی درخواست کی جا سکتی ہے۔