کویت اردو نیوز ، 30 اکتوبر 2023 : سعودی وکیل سعد بن منصور الانباق والد کی جائیداد پر 30 سگے بھائیوں کےدرمیان مقدمہ کی کہانی سامنے لائے ہیں۔
سعودی وکیل سعد الانباق نے کہا، "سعودی شہری نے 20 ملین ریال کی میراث چھوڑی تھی۔” 30 بیٹوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہےجنہوں نےایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔
سعودی وکیل کا کہنا ہے کہ ’مقتول شہری نے بیس ملین ریال سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد اور نقدی چھوڑی ہے‘۔
وراثت میں وہ جائیداد بھی شامل ہے جو سعودی شہری نے اپنی موت سے قبل اپنے کسی وارث کے نام کی تھی۔
سعودی شہری کی موت کے بعد ورثاء کے درمیان جائیداد کی تقسیم اور اس پر اپنا حق ثابت کرنے کے حوالے سے جھگڑا ہوا۔ ایک دوسرے کے خلاف اب تک 20مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ کچھ کیسز میں عدالتیں حتمی فیصلے دے چکی ہیں جبکہ کچھ کیسز ابھی زیر سماعت ہیں۔