کویت اردو نیوز 22 مارچ: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، آغاز پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔
اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ ، اوآئی سی سیکریٹری جنرل اور وفود شریک تھے جبکہ چین کے وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ نائجروزیرخارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پہلے او آئی سی کی بنیاد رکھی گئی اورہم او آئی سی کے 48ویں اجلاس میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ نائجرکے وزیرخارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئے پاکستان کوسونپی۔ نائجر کے وزیرخارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت پاکستان کو سونپی۔ نائجر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ
او آئی سی کا مقصد تمام ممالک میں استحکام کا فروغ ہے اور ہم او آئی سی اجلاس کے پاکستان میں انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر شراکت داری پائیدارہوتی ہے ، امت مسلمہ کودہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے چیلنجز کا سامناہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔