کویت اردو نیوز ، 3 نومبر 2023: جمعہ کی صبح شمالی ایران میں منشیات کی بحالی کے ایک مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔
تہران کے شمال میں واقع صوبہ گیلان کے شہر لنگروڈ میں منشیات کی بحالی کے مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔ 27 افراد جاں بحق جبکہ 12 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم چیف جسٹس اسماعیل صادقی نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر 40 افراد مرکز میں زیر علاج ہیں۔
مقامی خبر رساں ایجنسی ASNA نے فوٹیج شیئر کی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ رات کا آسمان آگ سے جگمگا رہا ہے، جبکہ دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے بعد دیگر تصاویر میں بھاری نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔
اگست میں بھی تہران کے گرینڈ بازار میں آگ لگ گئی جس سے کئی دکانوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا ۔
جنوری 2017 میں تہران میں 15 منزلہ پلاسکو شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ میں 16 فائر فائٹرز سمیت کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے۔