کویت اردو نیوز،2ستمبر: چین کے کیپٹل سٹی بیجنگ میں اس وقت گاڑیوں کا سب سے بڑا قبرستان موجود ہے جہاں ناکارہ گاڑیوں کو لا کر پھینکا جاتا ہے۔
سال 2019 میں چین میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تعداد 26 کروڑ تک تھی جن میں سے اب 19 لاکھ متروک ہو کر مختلف جگہوں پر کاٹھ کباڑ میں تبدیل ہوچکی ہیں۔
کاروں کا ایسا ہی ایک قبرستان اب ہینگ زو میں بھی موجود ہے جو چینی صوبے ژیجیانگ کا ایک بڑا شہر ہے۔
ہینگ زو میں اس وقت چھوٹی بڑی ناکارہ کاروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے جہاں ایک کاروں کا پہاڑ بن چکا ہے۔
زیادہ استعمال شدہ اور دھواں چھوڑنے والی ہزاروں گاڑیوں کو ہر سال روڈ سے ہٹا کر یہاں لاکر پھینک دیا جاتا ہے۔ چینی پالیسی کے تحت آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر سخت پابندی عائد ہے۔