کویت اردو نیوز : پی آئی اےنےعمرہ کےکرایوں میں فوری کمی کرنےکااعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ تک کا دو طرفہ عمرہ کرایہ 87 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہے، جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کا کرایہ 79 ہزار روپےہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان کرایوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔