کویت اردو نیوز : (پاکستان) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی ٹیم نے افرادی قوت کینیڈا بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
جمعہ کو حکومت پنجاب اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایم او کا پنجاب سے افرادی قوت کینیڈا بھیجنا معاشی ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔
پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے پنجاب سے کینیڈین صوبوں میں مزدور بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
حکومت پنجاب اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن نے باہمی فائدے کے لیے مذہبی اور تعلیمی سیاحت کے فروغ میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایم او یو پر دستخط کی تقریب وینکوور میں کینیڈین قونصلیٹ میں منعقد ہوئی۔ ایم او یو پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر اور بشریٰ رحمان نے دستخط کیے۔
پنجاب حکومت کا تین رکنی وزارتی وفد نگراں پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد افرادی قوت کینیڈا بھیجنے کے لیے یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے وینکوور کے دورے پر ہے۔
تقریب میں قونصل جنرل جانباز خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔
پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق معاہدے سے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔