کویت اردو نیوز : جسم میں خون کے بغیر انسان کا جینا محال ہے، جسم میں خون کی کمی ہو تو کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں، اسی طرح بیماریوں سے بچنے کے لیے خون کو صاف رکھنا ضروری ہے۔
ایک شخص کا خون جسم میں تمام قسم کے مواد کو آکسیجن سے لے کر ہارمونز، جمنے کے عوامل، شکر اور چربی کو مدافعتی نظام کے خلیوں تک پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسی آسان غذاؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو نہ صرف جیب دوست ہیں بلکہ آپ کو ان کے استعمال میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
ادرک:
ادرک کو اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل کہا جاتا ہے، یعنی ادرک میں بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جو خون کو صاف رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
بلیو بیری:
بلیو بیری میں جتنا ذائقہ ہے اتنے ہی فوائد ہیں ،بلیو بیریز اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو جسم کو نقصان سے بچاتی ہیں اور خون کو صاف رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
چقندر:
چقندر کا چمکدار رنگ کافی پرکشش ہوتا ہے اور سلاد میں اس کی بہت اہمیت ہوتی ہے لیکن خون بڑھانے کے ساتھ ساتھ چقندر جگر کے افعال کو بھی بہتر بناتا ہے اور خون سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
بروکولی:
بروکولی کا تعلق گوبھی کے خاندان سے ہے اور اس ہری سبزی میں سلفورافین پایا جاتا ہے جو کینسر کے خلیات کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہ خون صاف کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔