کویت اردو نیوز : آپ شاپنگ کے لیے مال تو گئے ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی کسی شخص کو شاپنگ مال میں رہتے ہوئے دیکھا ہے؟ جی ہاں! حال ہی میں چین کے ایک شاپنگ مال میں 6 ماہ سے ڈیرے ڈالنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی کے ایک شاپنگ مال میں ایک شخص گزشتہ 6 ماہ سے سیڑھیوں کے نیچے ڈیرے ڈالے ہوئے ہے، حالانکہ شاپنگ مالز مصروف مقامات ہیں جہاں سیکیورٹی گارڈز کے لیے ہر مشکوک نظر آنے والے پر نظر رکھنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن ایک شاپنگ مال میں 6 ماہ تک رہنے والے کانہ پکڑا جانا بھی بہت مشکوک ہے۔
رپورٹ کے مطابق شنگھائی کے ایک شاپنگ مال سے ایک شخص پکڑا گیا ہے جو 6 ماہ تک بغیر کسی پریشانی کے شاپنگ مال کی سیڑھیوں کے نیچے رہتا تھا۔
غیر ملکی میڈیا پر اس شخص کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں چینی شخص کو مال کی سیڑھیوں کے نیچے سوتے ہوئے خیمے، ایک چھوٹی میز اور کرسی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
یہی نہیں اپنے قیام کے دوران چینی شہری شاپنگ مال کے الیکٹریکل آؤٹ لیٹس سے اپنا لیپ ٹاپ اور موبائل فون چارج کرتا رہا۔
بتایا جا رہا ہے کہ 6 ماہ قبل نوجوان کو مال جاتے ہوئے گارڈ نے پکڑ لیا تھا تاہم نوجوان نے گارڈ سے درخواست کی کہ وہ امتحان کے لیے پرسکون جگہ تلاش کر رہا ہے اور امتحان ختم ہوتے ہی وہ مال سے نکل جائے گا۔ بعد ازاں گارڈ نے نوجوان کو مال میں رہنے کی اجازت دے دی۔
تاہم 6 ماہ بعد نوجوان کو ایک اور سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ کر گرفتار کرلیا اور سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ کئی ماہ سے شاپنگ مال میں مقیم ہے ۔