کویت اردو نیوز : اگر آپ نے پچھلی سیٹ پر سفر کرتے ہوئے کبھی کھڑکی کو مکمل طور پر نیچے کرنے کی کوشش کی ہے، تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ شیشے کاتھوڑا ساحصہ ہمیشہ اوپرہی رہتا ہے۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ آپ اسکو کم کرنےکی کتنی ہی کوشش کریں، کھڑکی کا تھوڑا سا حصہ ہمیشہ اوپرہی رہےگا۔ اسکی وجہ کافی دلچسپ ہے۔ اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بچوں کی حفاظت کے لیے ہے۔
بچوں کو عام طور پر پیچھے بٹھایا جاتا ہے اور بچوں کے لیے کھڑکی پوری طرح کھلی ہوئی ہو تو باہر گرنے کا خطرہ ہوتا ہے لیکن یہ اصل وجہ نہیں ہے، اس کا مسافروں کی حفاظت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
زیادہ تر کاروں کی پچھلی کھڑکیاں مکمل طور پر نیچے نہ ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان کے دروازوں میں کافی جگہ نہیں ہے۔ ہاں واقعی ہر کار کے دروازوں کے درمیان ایک فاصلہ ہوتاہے جہاں کھڑکیاں غائب ہوجاتی ہیں۔
یہ خلا گاڑی کے اگلے دروازوں میں کافی بڑا ہےلیکن پچھلے دروازوں کا سائز سامنے والے دروازوں سے کم ہے، اس لیے ان کے اندر کی جگہ بھی تھوڑی کم ہے۔
زیادہ تر گاڑیوں میں، پچھلی سیٹ کی کھڑکیاں اس وجہ سے دروازوں میں مکمل طور پر غائب نہیں ہوتی ہیں۔ تاہم بڑی گاڑیوں میں پچھلے دروازے بھی بڑے ہوتے ہیں اس لیےان میں کھڑکیاں مکمل غائب ہوتی ہیں۔