کویت اردو نیوز : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان غیر ملکی کو سعودی لباس پہنے اور سالم الدوسری کی وجہ سے اسلام قبول کرنے کی کہانی سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ویڈیو کلپ میں ایک نوجوان غیر ملکی کو الہلال کے کھلاڑی سالم الدوسری کی وجہ سے اسلام قبول کرنے کی کہانی سناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں نوجوان کو سعودی لباس پہنے دکھایا گیا اور نوجوان ایک سعودی شہری کے ساتھ فیفا کھیل رہا ہے اور سالم الدوسری اس کے پاس آیا اور اس نے بھی اس کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا اور یہ آدمی سالم کی وجہ سے جیت گیا ۔
اسلام قبول کرنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے سالم کو جاننا شروع کیا اور حقیقت میں اس کی پیروی کرنا شروع کر دی، اور پھر اسلام کی گہرائی میں جانے لگا، جس کے بعد نوجوان نے اسلام قبول کر لیا ، نوجوان کو سالم سے ملنے کی امید ہے اور اس نے اپنا نام بدل کر عبداللہ رکھ لیا ہے ۔
اسلام قبول کرنے والے نوجوان کے بھائی نے سالم الدوسری کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا: وہ عربوں کا فخر ہیں اور اللہ عبداللہ کو اسلام پر تقویت دے ۔