کویت اردو نیوز : بھارت میں ایک پالتو کتا مردہ خانے کے باہر مہینوں سے اپنے مالک کا انتظار کرتے ہوئے پایا گیاہے۔ کتا اس امید پر ہے کہ اسکا مالک واپس آجائے گا۔
اطلاعات کے مطابق یہ وفادار کتا جنوبی ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر کننور کے ضلعی اسپتال کے مردہ خانے کے باہر چار ماہ سے انتظار کر رہاہے ۔
ہسپتال کے عملے کے مطابق اس نے اپنے مالک کی موت کے بعد ابتدائی دنوں میں کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا تھا اور مردہ خانے کی طرف جانے والے ریمپ پر بیٹھ کر بند دروازوں کو گھورتا رہتا ہے ۔
اسپتال کے عملے کے ایک رکن وکاس کمار کےمطابق "چار مہینے پہلے، ایک مریض اسپتال آیا اور یہ کتا مریض کے ساتھ آیا، مریض کی موت ہوگئی اور کتے نے مالک کو مردہ خانے میں لے جاتے ہوئے دیکھا تھا ۔
کتے کو اب ہسپتال کا عملہ دیکھ رہا ہے اور اسکا نیا نام ‘رامو’ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "کتے کو لگتا ہے کہ مالک ابھی تک یہاں ہے۔” کتا اس جگہ کو نہیں چھوڑتا اور پچھلے چار ماہ سے یہاں موجود ہے۔