کویت اردو نیوز : مگرمچھ مشرقی سعودی عرب کے شہر قطیف کے چڑیا گھر سے نکل کر شاہراہ پر گشت کرنے لگا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔
القطیف کی میونسپل کونسل کا کہنا ہے کہ دمام الجبیل شاہراہ پر گشت کرنے والے مگرمچھ پر قابو پالیا گیاہے۔ ہائی وے پر مگرمچھ کی موجودگی کی اطلاع پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
مقامی کونسل کا کہنا ہے کہ پورے علاقے کا معائنہ کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہاں کوئی اور جان لیوا جانور موجود نہیں ہے۔ چڑیا گھر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہائی وے پر مگرمچھ کو چڑیا گھر کے قریب پل کے نیچے دیکھا۔ جس کے بعد متعلقہ ایجنسیاں اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ہائی وے پر گشت کرنے والا مگرمچھ تقریباً تین میٹر لمبا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں مہلک جانور رکھنے کی سزا دس سال قید اور تین کروڑ ریال تک جرمانہ ہے۔