کویت اردو نیوز : شادی شدہ ہونے کے باوجود دھوکہ دہی کے لیے 3 مردوں کے ساتھ جعلی شادیاں رچانے والی چینی خاتون کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چاؤ نامی چینی خاتون نے 3 مردوں سے شادی کر کے تقریباً ایک لاکھ ڈالر ہتھیالیئے۔
35 سالہ دھوکہ باز، جو پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کی ماں ہے، نے دھوکہ دہی کے مخصوص مقصد سے دوسرے مردوں سے ڈیٹنگ شروع کر دی۔ چینی میڈیا کے مطابق، یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون کو مسلسل دکھاوے کی زندگی گزارنے کی وجہ کیا ہے کیونکہ اس کے شوہر کا اپنا کاروبار ہے اور خاندان مالی طور پر تندرست ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بات تو طے ہے جس نے خاتون کو کئی سالوں تک چار شوہروں کودھوکہ دینے پرمجبور کیا اور وہ ہے اس کا حقیقی شوہر جو ہر وقت کام میں مصروف رہتا تھا اور اپنی بیوی پر زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا۔
واقعے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون کو دھوکہ دہی کے الزام میں کم از کم 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتاہے، کیونکہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس نے اپنے تین جعلی شوہروں کو کم از کم 660,000 یوآن ($92,000) کابھی دھوکہ دیاہے ۔