کویت اردو نیوز 10 ستمبر: سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے 16 سالہ لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے پر ایک سعودی شہری کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ اوباش شہری کی عمر تیس سال سے زائد بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرب کے شمالی صوبے دمام کے شہر
الخبر میں فوجداری عدالت نے 16 سالہ لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے پر ایک سعودی شہری کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والے اوباش شہری کی عمر تیس سال سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ مجرم نے عدالت میں متاثرہ لڑکے کو پہچاننے اور اسے ہراساں کرنے کے اعتراف سے انکار کر دیا تاہم عدالت نے جرم کو ثابت کرنے کیلئے ڈیجیٹل ثبوت کے طور پر ویڈیو ریکارڈنگ کا سہارا لیا۔ سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مجرم متاثرہ لڑکے کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے اور اسے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔عدالت نے مجرم کو ہراساں کرنے کے جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا سنائی۔ عدالت نے
اوباش شہری پر یہ بھی لازم کیا کہ وہ ذاتی خرچ پر اپنی سزا کا خلاصہ دو مقامی اخبارات میں بھی شائع کرے۔