کویت اردو نیوز : سائنسدانوں نے ایک نیا ٹوتھ پیسٹ تیار کیا ہے جو مونگ پھلی کی الرجی میں مبتلا افراد کی حساسیت کو ختم کر سکتا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اس ٹوتھ پیسٹ کا تجربہ 32 افراد پر کیا جنہیں مونگ پھلی سے الرجی تھی۔ اس ٹوتھ پیسٹ میں مونگ پھلی کے پروٹین کی بہت کم مقدار ہوتی ہے جو لوگوں میں الرجی کا باعث بنتی ہے۔
مطالعہ کے32 شرکاء میں سے 24 شرکاء کو اصل مرکب دیا گیا جب کہ آٹھ کوپلیسبو (ایک بے ضرر مادہ) دیاگیا۔ جن افراد کو ٹوتھ پیسٹ دیاایاتھا ان افرادکو ہربار ٹوتھ پیسٹ کی زیادہ مقداردی گئی، یعنی ہرمرتبہ مونگ پھلی کےپروٹین کی بڑھتی ہوئی مقدار۔
مطالعہ میں، شرکاء نے 11 مہینے تک دن میں ایک بار اپنے دانت صاف کیے. محققین نے مشاہدہ کیا کہ اس وقت کے دوران کسی کو بھی شدید الرجک ردعمل نہیں ہوا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پروڈکٹ نٹ الرجی والے لوگوں کے استعمال کے لیے محفوظ ہے۔
یہ ٹوتھ پیسٹ متوازن مقدار میں نکالا جاتا ہے اور دوسرے ٹوتھ پیسٹ کی طرح دانتوں کو صاف کرتا ہے۔
اس کمپاؤنڈ کی تھوڑی مقدار شرکاء کو دینے سے ماہرین کا خیال تھا کہ یہ ان افراد کو آہستہ آہستہ مونگ پھلی کے لیے غیر حساس بنا دے گا اور ان کے الرجی کے خطرے کو کم کر دے گا۔
اس نئے ٹوتھ پیسٹ میں منہ کی اندرونی سطح کو متاثر کرنیوالے اورل میوکوسل امیونوتھراپی کاطریقہ استعمال کیاگیا ہے ، مریضوں کو غیر حساس بنانے کیلیے وہاں موجود متعدد مدافعتی ردعمل کے خلیات متاثر ہوتے ہیں۔
تحقیقی نتائج کیلیفورنیا میں امریکن کالج آف الرجی، دمہ اور امیونولوجی میٹنگ میں پیش کیے گئے۔