کویت اردو نیوز : کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے 2 سالہ بیٹے کو اپنے شوہر سے تاوان کے لیے اغوا کر لیا۔
انٹرنیشنل میڈیارپورٹس کیمطابق 12 نومبر کو کولمبیا کےایک شہر بارانکویلا کے جنوب میں کیریب وردے میں ایک دو سالہ بچے کے اغوا کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
بتایا گیا ہے کہ 2 سالہ بچے کو اس کی ماں کی بانہوں سے اس وقت چھین لیا گیا جب وہ سیر کے لیے نکلی تھی، دو ہیلمٹ والے موٹر سائیکل پر سوار خاتون کے قریب پہنچے، اسے دھمکیاں دیں ،اور پھر اس کے بچے کو لے کر بھاگ گئے۔
پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی اور تفتیش شروع کردی گئی۔
بچے کو ڈھونڈنے میں زیادہ وقت نہیں لگا کیونکہ کسی نے پولیس کو اطلاع دی کہ 2 سالہ بچے کو اغوا کے بعد ایک اپارٹمنٹ میں رکھا گیا ہے۔ بچے کی ماں کادوست بھی بچے کی دیکھ بھال کر رہا تھا جس کی شناخت بچے کے والد نے کی تھی۔
بعد میں معلوم ہوا کہ جب 17 سالہ لڑکا 2 سالہ بچے کے ساتھ گھر میں داخل ہوا تو اس کی والدہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے ان کے گھر پہنچ کر 2 سالہ بچے کو برآمد کرلیا۔
نوجوان سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ نومولود کی ماں نے اسے کچھ دنوں تک اس کی دیکھ بھال کرنے کو کہا تھا تاکہ اسے اپنے شوہر سے 14700 ڈالر مل سکے۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ شوہر نے یہ جاننے کے بعد بیوی سے رشتہ ختم کیا یا نہیں تاہم اس وقت 2 سالہ بچہ والد کی دیکھ بھال میں ہے جب کہ ماں جیل میں ہے۔