کویت اردو نیوز : سبزیاں اور پھل صحت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، امرود بھی ایک ایسا پھل ہے جو ہمیں بہت سے فوائد دیتا ہے۔
امرود میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، پوٹاشیم ، فائبر کی اعلیٰ مقدار اس کے بے شمار فوائد میں معاون ہے۔
امرود کا پھل ہی نہیں اس کے پتوں کا رس بھی ہمارے لیے یکساں مفید ہے۔ ہم اکثر ان کا رس نیم گرم پانی میں ڈال کر گلے کی خراش کی صورت میں غرارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
امرود کے چند اہم فوائد جانئے
• امرود کےرس میں ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
• امرود کا رس دل کی بیماریوں میں مثبت ردعمل ظاہر کرتا ہے، یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جس کی بدولت یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنےکیلیے اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کوبڑھانے میں مددکرتاہے۔
•امرود اور اس کے پتوں کا رس آپ کے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور اسہال کو روکتا ہے اور قبض کا بہترین علاج ہے۔
• امرود میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز کم ہوتی ہیں، اس لیے یہ آپ کی صحت کو بہتر بنانے اور وزن میں اضافے کو روکنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
• امرود میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے یہ کینسر کے خلیوں کی تشکیل، بڑھوتری ، پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔